Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے نجی سیکٹر میں رمضان کے دوران ملازمین کے اوقات کار میں کمی کا اعلان

امارات کی حکومت نے سرکاری دفاتر میں بھی اوقات کار کا اعلان کیا ہے ( فوٹو: وام)
امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن نے رمضان کے دوران نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے معمول کے اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق نجی سیکٹر کے ادارے اور کمپنیاں کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق رمضان کے دوران کام کی ٹائمنگ میں لچک یا ورک فراہم ہوم کا اطلاق کرسکتی ہیں۔
امارات کی حکومت نے اس سے قبل سرکاری شعبے رمضان کے دوران ملازمین کے اوقات کا رکا اعلان کیا تھا۔
وزارتوں اور وفاقی محکموں میں سرکاری کام کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہیر 2.30 جبکہ جمعے کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
یاد رہے کہ امارات میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے بیشتر اسلامی ملکو ں میں رمضان 2025 کا آغاز یکم مارچ 2025 سے متوقع ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق’ رواں برس رمضان المبارک 30 دن جبکہ روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے کا ہوگا۔‘

 

شیئر: