سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز 26 واں مقامی وعالمی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن کریم برائے طلبا و طالبات کے فائنل راونڈ کا افتتاح کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقابلے میں مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں سے تعلق رکھنے والے 125 حفاظ و قراء شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اسلامی امور نے کہا ’فائنل روانڈ کے فاتحین کےلیے 70 لاکھ ریال انعام ہیں جبکہ فائنل راونڈ میں پہنچنے والے تمام حفاظ و قرا میں مجموعی طورپر 6 لاکھ 15 ہزار ریال تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا’ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ اور حافظہ کو 4،4 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔‘