Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

   واشنگٹن...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب پومپیو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور امر یکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لنڈسے گراہم سے بھی ملاقات کی ۔ افغانستان کے معاملات کے ساتھ پاک،امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے قبائلی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا۔ 

شیئر: