Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی صحت کیلئے سبزیوں کا استعمال بیحد مفید

لندن.... سبزیاں حیاتین اور معدنی نمکیات کے حصول کا بہترین اور سستا ترین ذریعہ ہیں۔ سبزیوں کا باقاعدہ اور متنوازن استعمال صحت مند زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہماری روز مرہ کی خوراک میں اناج کے علاوہ سبزیوں کا استعمال بھی ہونا چاہئے اور ہر شخص کو یومیہ 300تا 350گرام سبزیاں استعمال کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سبزیوں کا فی کس استعمال 80تا 90گرام ہے جو انتہائی کم ہے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے سبزیوں کے فی کس استعمال میں یومیہ کم از کم چار گنا اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی اہم ہیں ان سے بھرپور استفادہ کیلئے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: