کویت:بجلی کمپنی میں 35سال ملازمت کرنے والے226ملازمین برخواست
کویت: بجلی کمپنی میں 35سال سے کام کرنے والے ملازمین کو 3جنوری تک برخواست کیا جائے گا۔ کویتی وزیر تیل، بجلی اور پانی بخیت الرشیدی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی میں 35سال گزرانے والے مقامی اور غیرملکی ملازمین کو 3جنوری تک مہلت دی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت نے 226ایسے ملازمین کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے کمپنی میں 35سال ملازمت کی ہے۔ ان ملازمین کو فوری طور ریٹائر کرنے کے بجائے انہیں 3جنوری تک مہلت دی گئی ہے۔
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں