ہوائی اڈوں کی تجدید کیلئے 12منصوبے
ریاض ... سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 12منصوبے تیار کرلئے گئے ہیں۔ جلد اعلان کردیا جائیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہوائی اڈو ں کی نجکاری کی کارروائی چل رہی ہے ۔اس کے تحت نیا عملہ بھی تیار کیا جارہاہے۔ جنوبی ریاض ہوائی اڈے کا منصوبہ ابھی زیر غور ہے۔