کراچی...کراچی میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ گئی۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کیر تھر نیشنل پارک کے قریب تھا ،جس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 40 منٹ پرسندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔