Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح کے صاحبزادے صلاح اور مدین حوثیوں کی جیل سے آزاد

ریاض..... عرب اتحاد برائے یمن نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹوں صلاح اور مدین کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جیل سے آزاد کرا لیا۔ حوثیوں نے 5روز قبل اقوام متحدہ کے طیارے کو صنعاءانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے سے روک دیا تھا ۔ یہ طیارہ علی صالح کے بیٹوں کو صنعاءسے اردن لانے کیلئے پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو شام ساڑھے پانچ بجے طیارہ عمان پہنچ گیا۔ جہاں سے علی صالح کے بیٹوں کو تیسرے ملک منتقل کر دیا گیا۔ اردن کے سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ 
 

شیئر: