خمیس مشیط میں دکان لوٹ کر 2نوجوان فرار
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
ابہا ... خمیس مشیط کے اسواق بن صوفان کی ایک دکان پر 2مسلح افراد نے دن دہاڑے حملہ کیا اور وہاں سے نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ عسیر سیکیورٹی اہلکار مفرور حملہ آوروں کی تلاش میں سرگرم ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو کلپ بھی جاری ہوئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ 2مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے۔ وہاں موجو دمقامی شہریوں اور کارکنان کو اسلحہ کے بل پر ڈرانے دھمکانے لگے اور دکان سے نقدی اپنے قبضے میں کرکے فرار ہوگئے۔