Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی خوشبویات کے تاجر کی تشہیر

ریاض ...وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خوشبویات ، آرائشی زیورات اور میک اپ کا سامان فروخت کرنے والے ادارے کے مالک کی مقامی اخبارات میں تشہیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی ادارے کے مالک کو مقامی عدالت نے مجرم قرار دیدیا تھا۔ اس پر وزارت تجارت کے یہاں رجسٹرڈ تجارتی مارکہ کی نقلی خوشبویات ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ یہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی تھی۔ وہ صارفین کو دھوکہ دے رہا تھا کہ ملاوٹی خوشبو یات رجسٹرڈ تجارتی مارکہ والی کمپنی کی ہیں۔ نقلی خوشبویات ضبط کرلی گئیں۔ قانون کے بموجب ایسا کرنے پراسے ایک برس تک قید اور 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: