اسلام آباد: غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد: اسلام آباد ائرپورٹ پر غیر ملکی پرواز تھائی ائرلائن سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے مہارت کے ساتھ جہاز کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس سے پرواز بروقت واپس بینکاک روانہ نہ ہوسکی تاہم ونڈ اسکرین کی مرمت کے بعد پرواز واپس روانہ ہوئی۔