شاہ سلمان مرکز کی امدادی سرگرمیاں یمن سے لیکر تاجکستان تک پھیل گئی
5اکتوبر 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭نائب گورنر مکہ نے 120سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے ’’ایپلی کیشن ورلڈ‘‘کا افتتاح کردیا
٭نجی اور غیر ملکی اسکولوں کی ملازمتوں کی سعودائزیشن سے سعودیوں کو 39ہزار ملازمتیں ملیں گی
٭آئندہ برسوں کے دوران ذخائر کی حفاظت کیلئے پٹرول کے شعبے میں 75ہزار ریال لگائے جائیں گے، خالد الفالح
ٓ ٭نئی نسل ریموٹ کنٹرول سے کہیں زیادہ باریک بیں بن گئی، خصوصی رپورٹ
٭مطلقہ کو یونیورسٹی سے نکلوانے والے سعودی شہری پر مقدمہ اپیل کورٹ پہنچ گیا
٭سربرآوردہ علماء بورڈ کے ارکان کنگ خالد یونیورسٹی میں لیکچر دینگے
٭سعودی مجلس شوریٰ کے ساتھ پارلیمانی تعاون کے مشتاق ہیں، مملکت میں متعین برطانوی سفیر
٭مجلس شوریٰ دفعہ 64منظور کرکے گمراہ کن پروپیگنڈے اور دھوکے پر مبنی مارکیٹنگ کو کنٹرول کریگی
٭ڈرون کو جدید تر بنانے کیلئے کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بین الاقوامی معاہدہ کرلیا