اسد عمر کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر ٹوئٹر پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ صارفین کی تقریر کے بارے میں کیا رائے ہے ملاحظہ کریں۔
عبداللہ دین نے ٹویٹ کیا : بڑے نان فائلز کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا۔ 169 بڑے نان فائلز کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے ٹیکس نیٹ کے اندر آ جائیں۔ سیاست میں اتنا دم ہے کہ ٹیکس چوروں سے پیسہ نکلواسکے۔ وزیر خزانہ اسد عمر۔
اختر اقبال نے لکھا : میں اسد عمر کو بہت سادہ انسان مانتا تھا لیکن آج اسمبلی میں جتنی چھترول اسد عمر نے شہباز شریف کی کی ہے اس کے اندر تو پورا فواد چودھری ہے۔
عبداللہ مصطفی نے لکھا : نان فائلر کو گاڑی اور جائیداد خریدنے کے معاملے پر اسد عمر نے جو ویژنری فیصلہ کیا تھا اس کو آج واپس لے لیا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ نواز لیگ کی پالیسی ٹھیک تھی اور اسد عمر کی ٹیم بنیادی طور پر انتہائی نااہل ہے۔
فیاض علی بھٹی نے ٹویٹ کیا : جو کام یہ چالیس سال میں نہ کر سکے ہم سے چالیس دن میں پوچھتے ہیں۔ وزیرخزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال۔
سنی بٹ نے سوال کیا : ڈالر 127.5 روپے تک پہنچ گیا ۔ کیا آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے؟ اسد عمر نے پانچ سال بہت تنقید کی آج ملک چلانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔ اب کہاں گئے وہ دعوے اور سبز باغ جو عوام کو دکھائے گئے؟
انور خان نے لکھا : انشاءاللہ اسد عمر پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کا سب سے بہترین وزیر خزانہ ثابت ہونے والا ہے۔
محمد عمر خان نےکہا : اسد عمر نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہل لیگ کی بینڈ بجا کر رکھ دی۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
ایک صارف نے سوال کیا : کوئی بتلائے گا کہ اگر اسحاق ڈار کی پالیسی غلط تھی اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کررہی تھی تو اسد عمر اب تک ان پالیسیوں پر کیوں چل رہا ہے؟