Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقتدیٰ صدر گروپ نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گا

بغداد۔۔۔عراق کی پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستوں کے حامل سائرو ن گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے نامزد وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی قیادت میں نئی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں اپنے اتحاد کے منتخب ارکان سے کہا ہے کہ وہ کوئی وزارتی عہدہ قبول نہ کریں۔مقتدیٰ الصدر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایک آزاد شخصیت عادل عبدالمہدی کو وزیراعظم مقرر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔انھوں نے اپنے پارلیمانی بلاک کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی حکومت میں شامل نہ ہوں تاکہ نامزد وزیراعظم کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے زیادہ آپشنز دستیاب ہوسکیں۔انھوں نے ٹویٹ میں عادل عبدالمہدی کی نامزدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد شخصیت ہونے کے علاوہ ان کا دامن بھی حکومت کی بدعنوانیوں سے پاک ہے۔

شیئر: