Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتنیاہو سے ودبارہ تفتیش ہو گی

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میںاسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتنیاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو رواں ہفتے کے اختتام پر ایک بار پھر بدعنوانی کے دو الگ الگ معاملات میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرے گی۔بدعنوانی کے2 دیگر مقدمات میں نتنیاہو سے17اگست کو 4 گھنٹے تک باز پرس کی گئی تھی۔نتنیاہو کوگزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار مالی بدعنوانیوں کے الزام میں عدالتی کارروائی اور پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کو فوجی سودوں میں بھاری خورد برد کرنے اور ایک اخبار کو فروغ دینے کے لیے رشوت لینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔

شیئر: