سی این جی ”کلو‘ ‘کے بجائے’ ’لیٹر‘ ‘میں فروخت کا اعلان
کراچی: سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سے سی این جی فی لیٹر کے فارمولے سے فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی این جی 79 روپے میں فی لیٹر کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ سی این جی کی لیٹرمیں فروخت کے لیے اوگرا سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ ملک میں سی این جی کی فروخت کلوگرام سے لیٹر میں منتقل کیا جاسکے کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقا بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے ۔ واضح رہے کہ سی این جی کی کلوگرام کے بجائے 79 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت سے عام صارف کو کوئی فائدہ نہیں جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ملک میں سی این جی کی فروخت اور استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوجائے گی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت دوبارہ بڑھ جائے گی۔