Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص کیلئے اسٹاک ایکسچینج کا اندراج نہیں ہوا، ولیعہد

ریاض.... ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ آرامکو اپنے حصص کا اندراج کس شیئر ز مارکیٹ میں کرائے گی اس کی بابت معلومات نہیں دی جاسکتیں۔ ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا آرامکو نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں حصص کا اندراج کرائے گی یا لندن کے اسٹا ک ایکسچینج کا تعاون حاصل کرے گی۔ سعودی ولیعہد نے کہا کہ دو وجہ سے اس کی بابت ابھی کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ یہ اطلاعات بے حد حساس ہیں۔ حصص پروگرام کو کسی بھی طرح کے نقصان سے بچانے کیلئے اس حوالے سے انتہائی رازداری ضروری ہے۔ مملکت کے ولیعہد کی حیثیت سے وہ اس سلسلے میں مکمل رازداری کے پابند ہیں۔ اس کا تعلق ملک کے اعلیٰ مفادات سے ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ابھی تک اسٹاک ایکسچینج کی حتمی نشاندہی کی ہی نہیں گئی ہے مناسب وقت پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سعودی بینکوں اور اس مہم پر مامور بین الاقوامی وکیل کی رائے کے مطابق ہی کام انجام دیا جائے گا۔ 
 

شیئر: