کنگنا رناوٹ ہراسانی کا شکار
بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیاہے کہ انہیں ہدایتکاروکاس بہل نے ہراساں کیاتھا ۔کنگنا نے کہا کہ انہوں نے مجھ سمیت کئی خواتین کوہراساں کیاہے۔کنگنا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے شکایت بھی کی تھی تاہم اسے خاموش کروادیاگیا۔اس لڑکی کی حمایت میں بولنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔