Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن ....دیمک

کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ہم اس کے نرغے میں کچھ اس طرح سے پھنسے ہیں کہ باہر نکلنے کیلئے ہمیں زیادہ تیزی سے کوشش کرنا ہوگا،چھوٹا ہو یا بڑا ہر شخص کرپشن میں لت پت ہے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
  پاکستان میں انتخابات کے بعدوجود میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن جماعتوں کیلئے کسی زلزلے سے کم نہیں تھی۔ پی ٹی آئی کی جیت کا نتیجہ انکے لئے زلزلے کا جھٹکا ہی تھا اور حکومت میں آنے کے بعداس کی کارروائیاں اپوزیشن پارٹیوں کیلئے آفٹر شاکس ثابت ہورہی ہیں جس میں سونامی وارننگ بھی شامل ہے۔
سونامی وارننگ کا پہلا جھٹکا گزشتہ دنوں نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کرکے دیا ۔اس بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ آشیانہ ہاﺅسنگ کے سلسلے میں کی گئی ہے۔کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ہم اس کے نرغے میں کچھ اس طرح سے پھنسے ہیں کہ باہر نکلنے کیلئے ہمیں زیادہ تیزی سے کوشش کرنا ہوگا۔چھوٹا ہو یا بڑا ہر شخص کرپشن میں لت پت ہے۔ کوئی بڑی کرپشن کرکے نام میڈیا میں لارہا ہے تو کوئی خاموشی سے کرپشن کرکے سائڈ لائن ہے۔ کوئی کرپشن کرکے ملک سے باہر ہے۔
ہمارے یہاں کے قوانین کافی پرانے ہوچکے ہیں جو موجودہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بہتر ثابت نہیں ہورہے۔ جلد انصاف کی خاطر ان قوانین میں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ مجرموں کو جلد سے جلد سزا ملے اور اس طرح دوسروں کو سبق بھی۔کرپشن کو ختم کرنے کیلئے عدالتی نظام اور قوانین میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ماہرینِ قانون اس سلسلے میں پیشرفت کرکے حکومت کا ساتھ دیں اور قوانین کی تبدیلی اور ملک کی بہتری کی خاطر کام کریں کیونکہ ملک کو کرپشن کی دیمک سے چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کرپشن ملک اور عوام کو کھوکھلا کرچکی ہے ۔ اس سے جتنی جلد چھٹکارا ملے گا اتنا ہی جلد ہم آئی ایم ایف اور مہنگائی کی دلدل سے باہر آسکیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
۰ رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر:

متعلقہ خبریں