عدن .... یمن کی وزیر سماجی امور و محنت ابتہاج الکمال نے واضح کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے صنعاءیونیورسٹی سے 15طالبات کا اغوا کرکے جبر کی عجیب و غریب نظیر قائم کردی۔ طالبات کو زدو کوب کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ ابتہاج الکمال نے اس اقدام پر حوثیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کے حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نہتی خواتین پر حملہ او رانہیں اغوا کرنا خطرناک نظیر ہے۔ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔ حوثی اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خواتین اور بچوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کررہے ہیں۔