Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

39سالہ شخص 9برسوں میں9مرتبہ ’’مرا‘‘ اور ’’زندہ ‘‘ ہوا

لندن....  آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ یہاں رہنے والا ایک آسٹریلوی شخص دل کے عجیب و غریب عارضے میں مبتلا ہے۔ بظاہر خوش و خرم اور انتہائی تندرست نظر آنے والے شخص کی کیفیت اتنی خراب ہے کہ اسے آئے دن دل کے دورے پڑتے رہتے ہیں۔ ایک بار تو ایسا ہوا تھا کہ صرف 3 ہفتے میں اس پر 4مرتبہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ مجموعی طور پر جیمی پر جس کی عمر 29سال ہے 9برس میں 9دورے پڑے یعنی وہ اتنی ہی مرتبہ مرا اور پھر زندہ ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اسکی عجیب و غریب کیفیت کا مطلب یہ ہے کہ اسکے دل کے پٹھے زیادہ کارگر نہیں رہے۔ شریانیں تنگ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے کبھی اس پر راہ چلتے ہوئے دل کا دورہ پڑتا ہے۔ کبھی کام کے وقت، کبھی ایئرپورٹ آتے جاتے اور کبھی ٹریڈ مل پر ورزش کرتے ہوئے ۔ ڈاکٹروں نے اب اسے ورزش کرنے سے منع کردیا ہے  مگر کبھی کبھار وہ پھر بھی ایسا کر بیٹھتا ہے۔ اسکا کہناہے کہ اسے سفر کرنے میں بیحد مزا آتا ہے۔ جیمی کے بیان کے مطابق وہ آسٹریلیا کے سن شائن کوسٹ کا رہنے والا ہے اور یہ عارضہ وہیں سے شروع ہوا تھا جب اسکی عمر 20برس تھی۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اتنی سنگین اور نازک حالت کی وجہ سے جیمی کا دل زیادہ سے زیادہ مزید 5سال تک اسکا ساتھ دے سکتا ہے۔ والدین اور گھر والے اسکے لئے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں اورنتیجہ یہ ہے کہ وہ کہیں سے گھر واپس آتا ہے یا اسکی ماں اس سے ملنے آتی ہے تو اسکا پہلا سوال ہوتا ہے کہ کیا تم اس ہفتے بھی مرے تھے؟ اسے اس ہفتے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے خوف آتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسکی جان نکل رہی ہو۔یہاں قارئین کیلئے یہ بات دلچسپ ہوگی کہ تمام مشکلات کے باوجود جیمی اب تک پوری دنیا کی سیر کرچکا ہے اور آلپس کی پہاڑیوں میں اسنو بورڈنگ کرنے کا شوق بھی اسے کافی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -بیشتر ڈلیوری ڈرائیور ایک دن کی تربیت کے بعد کام کرنے لگتے ہیں

شیئر: