Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیٹی میں زلزلہ، آفٹر شاکس سے خوف ہراس

پورٹ اوپرنس.... ہیٹی میں شدید زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد آنے والے آفٹر شاکس نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔پیر کو ہیٹی میں آنے والے آفٹر شاکس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گلی کوچوں میں نکل آئے۔ ہیٹی کے شمالی علاقے میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز پورٹ اوپرنس سے 19 کلو میٹر شمال مغرب میں 11.7 کلو میٹر زمیں کی گہرائی میں تھا۔
 

شیئر: