بالوں کو سجائیں مگر احتیاط سے
خوبصورت اور صحت مند بال حسن کے معاملے میں کسی خزانے سے کم نہیں . لیکن انکی سجاوٹ کے جتنے سائنسی اور برقی طریقے ایجاد کرلیے گئے ہیں انکے سامنے تو گھنے بال بھی زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکتے . ماہرین بالوں کی حفاظت کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ بالوں کی سجاوٹ کے لیے برقی طریقے کم سے کم استعمال کیےجائیں اوربالوں پر جو بھی چیز استعمال کی جائے وہ معیاری ہو . بالوں کی صحت متاثر ہونے سے بچانے کے لیے پہلا اور اہم اصول یہ ہے کہ بالوں پر کوئی بھی طریقہ یا برقی آلہ استعمال کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کے بال کیسے ہیں . جو خواتین اپنے بالوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند رہتی ہیں وہ ان کی اچھی نشونما کے لیے مناسب مصنوعات استعمال کرتی ہیں . ہیئر کریم ، ہیئر جیل ، ہیئر اسپرے ، بلو ڈرائر اور اسٹریٹنر غرض کہ ہیئر کیئر روٹین میں شامل تمام مصنوعات کا معیاری اور مناسب ہونا لازم ہے . ہیئر پراڈکٹ کا انتخاب کرتے وقت اپنے بالوں کی ساخت کو بھی مدنظر رکھیں . کوئی بھی پراڈکٹ خریدتے وقت اس پردرج ہدایات ضرور پڑھ لیں اور پھر اس کے مطابق فیصلہ کریں .