Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکاگو میراتھن: اولمپک چیمپیئن محمد فرح نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا

شکاگو:برطانیہ کے صومالی نژاد اولمپک چیمپیئن ایتھلیٹ محمد مختار فرح نے شکاگو میں اپنی پہلی میراتھن جیتتے ہوئے یورپی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔انہوں نے ریس کے ابتدائی آدھے میل کے دوران اپنے سب سے مضبوط حریف ایتھوپیا کے موسینیٹ جیریمیو پر برتری حاصل کرلی تھی جو ا ختتام تک برقرار رہی اور فرح نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے، 5منٹ اور11سیکنڈمیں مکمل کرکے فتح کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ ماہرین کا کہنا تھا چیمپیئن نے 42میل کی دوڑ بھی100میٹر دوڑکی طرح جیتی اور ثابت کردیا کہ وہ اب بھی اپنے حریفوں کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ بارش کے باعث گیلی سڑکوں کے باوجود فرح کو کامیابی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔ انہوں نے اپنا ہی یورپی ریکارڈ بھی توڑ دیا جو انہوں نے اپریل 2018ء میں33سال پرانا برٹش ریکارڈ توڑ کر قائم کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: