معیشت تباہ کردی گئی ، فضل الرحمن
کراچی ...جمعیت علماءاسلام کے قائد اورمتحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ خفیہ ادارے جاسوسی کم اور سازشی زیادہ ہیں۔معیشت تباہ کردی گئی ؟ڈالر134 کا ہونے سے سیکڑوں ارب ڈوب گئے ؟عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکمران بننے والے کٹھ پتلی ہیں۔ ایسی حکومت کو حکومت نہیں سمجھتا۔ سی پیک کا معاہدہ ہوتے ہی ملک وقوم کے خلاف سازشیں شروع ہوگئی تھیں۔ قرآن وسنت کے قانون کے لئے علما کا پارلیمنٹ میں ہونا ضروری ہے۔ ملکی ترقی کا راز صرف غسل خانوں کی صفائی تک محدود ہوگیا ۔ اس حکومت کا اصل کام یہی ہے۔ مدرسہ انوارالعلوم کراچی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ناعاقبت اندیش اقدامات کی وجہ سے معیشت تباہ کردی گئی ۔ سرمایہ کاروں کا سرمایہ ڈوب گیا ۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکمران بننے والے کٹھ پتلی ہیں۔ ایسی حکومت کو حکومت نہیں سمجھتا۔ اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ہے۔تبدیلی تبدیلی کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔ ملکی کی ترقی کا راز صرف ٹوائلٹ کی صفائی تک رہ گیا۔ اصل میں اس حکومت کا کام بھی یہی تھا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا معاہدہ ہوتے ہی ملک وقوم کے خلاف سازشیں شروع ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ماضی سے کچھ مختلف نہیں۔اس ماحول میں ہمیں اپنا کردار کرنا ہوگا۔