Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا فریق خاشقجی کے بحران کا ذمہ دار ہوسکتا ہے

استنبول ... ترک صدر کے مشیر یاسین اکتائی نے جمال خاشقجی کے قتل کی بابت اپنے بیان سے معذرت کرلی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ممکن ہے انہیں قتل کردیا گیا ہو لیکن اس کی کوئی دلیل انکے پاس نہیں۔ ترکی کے صدر کے مشیر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بات بھی کہی کہ سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے یہ تیسرے فریق کی سازش ہوسکتی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ ترکی کے کچھ لوگ خاشقجی کے قضیے میں ملوث ہوں۔
 

شیئر: