Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز، مریم اور صفدر کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد نے سیکرٹری داخلہ کو علاحدہ علاحدہ خط لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل میں سے نام ڈالے جانے سے آئین کے آرٹیکل 4، 15 اور 25 کی خلاف ورزی ہوئی ہے، مزید کہا گیا ہے کہ نیب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا اور ساتھ ہی نیب الزامات ثابت کرنے میں ناکام بھی رہا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اسی بنیاد پر سزا معطل کی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے کوئی پابندی نہیں لگائی اور کسی بھی عدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا۔ خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں۔ احتساب عدالت نے عدم موجودگی میں سزا سنائی تاہم بیرون ملک سے رضا کارانہ طور پرواپس آکر گرفتاری دی۔خط کے ذریعے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تینوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بانڈز جمع کروا رکھے ہیں لہٰذا تینوں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی جانب سے 4 اکتوبر کو وزارت داخلہ کو درخواست دی گئی تھی۔

شیئر: