شارجہ میں راجہ ندیم کے اعزاز میں عشائیہ
نمائندہ اردو نیوز۔ شارجہ
مسلم لیگ ن کے رہنما غلام مصطفی مغل اور مجید مغل کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان چیئرمین یوسی راجہ ندیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر عہدیداران میں وحید پال،محمد غوث،ڈاکٹر اکرم چوہدری اورراجہ ظفر اقبال سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں راجہ ندیم نے غلام مصطفی مغل اور مجید مغل کا شکریہ ادا کیاارو پارٹی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی ثابت قدمی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا موجود ہ حکومت سیاست سے ہٹ کر انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرا دھمکار ہی ہے جبکہ ان کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔ ان شاءاﷲ عنقریب میاں شہباز شریف بھی اپنے بھائی کی طرح سرخرو ہو کر رہار ہو جائیںگے۔