Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیل مل انتظامیہ ملازمین کی گریجویٹی بھی کھا گئی

کراچی.... مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی سمیت سب کھا گئی ۔ بدھ کو بیان میں انہوںنے کہا کہ کاروباری برادری کو درآمدات کا کلچر بند کرنا ہوگا۔ انڈسٹری سیکٹر اور سرمایہ کاری کی بات کریں ، سپورٹ کریں گے۔ اپنے لوگوں کو نئے مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ 2000 میں برآمدات میں بہت آگے تھے، آج بہت پیچھے رہ گئے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی بات نہ کریں۔ مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کیلئے نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس کے نکات جون 2019 ءکے بجٹ میں شامل ہوں گے۔ اب وہ شکایاتیں نہیں ہوں گی جو پہلے ہوا کرتی تھیں ۔ انڈسٹریل پالیسی کو سیکٹر وائز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا اسٹیل ملز انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔ مل انتظامیہ پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کھا گئی اور شدید مالی بحران میں مبتلا ہے۔ یہ سن کر حیران رہ گیا کہ سارے پیسے ختم ہوچکے ۔ 
 

شیئر: