اکشے کرینگے ریمپ واک
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار جلد فیشن شو میں ریمپ پر واک کرینگے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار کو فیشن ٹور میں مدعو کیاگیاہے جہاں وہ فیشن آئیکون کے طور پر مشہور ڈریس ڈیزائنر زکے ملبوسات پہن کر ریمپ پرماڈلنگ کرتے دکھائی دیں گے۔اکشے کمار ان دنوں ہاﺅس فل 4' کی شوٹنگ کررہے ہیں۔