املج کے مشرق میں 3.7شدت کا زلزلہ
ریاض ۔۔۔۔سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ املج شہر کے مشرق میں 3.7شدت کا زلزلہ ریکار ڈ کیا گیا۔ بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے بتایا کہ زلزلہ املج شہر سے 25کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔ اس کے جھٹکے آس پاس کے قریوں میںمحسوس کئے گئے ۔ زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔