Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس چل بسا

لاہور:  جاسوسی کے جرم میں کوٹ لکھپت جیل میں قید 63 سالہ بھارتی سخص چل بسا۔ ذرائع کے مطابق کرشن ودیا ساگر کی طبیعت اچانک رات میں خراب ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق لاس کو جناح اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی سفارتخانے کو اس صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے تاہم کرشن ودیا ساگرکے بھارتی شہری ہونے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔خبر کے مطابق ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشن ودیا ساگر کے خلاف 2015ء میں دفعہ 420، 468، 471، 467 اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے نتیجے میں اسے 10 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر: