Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کمپنی کا نوٹ 10 اور گلیکسی ایس 11 سے ہیڈ فون جیک ختم کرنے کا اعلان

سامسنگ کمپنی 2019 میں نوٹ 10 اور سن 2020 میں گیلیکسی ایس 11 متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان دونوں اسمارٹ فونز میں ہیڈ فون جیک نہیں دیا جائے گا۔ ہیڈ فون جیک کو ختم کرنے کی بڑی وجہ وائیرلیس ہیڈ فونز کی مانگ میں اضافہ ہونا ہے۔ سروے کے مطابق سال 2019 میں وائرلیس ایئر فونز کی مارکیٹ میں 73.9 ملین یونٹ اور 2020 میں سو ملین تک اضافے کا امکان ہے۔ ہیڈ فون جیک کو ختم کرنے کے بعد کمپنی اپنے اسمارٹ فونز میں بیٹری کو بڑھا سکے گی ۔ واضح رہے کہ یوایس بی سی پورٹ کو بطور ہیڈ فون کے استعمال کرنے کے لئے ڈونگل ڈیوائس کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔
 

شیئر: