Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور روسی وزیر اعظم کی ملاقات

دوشنبے۔۔۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں روس کے وزیر اعظم ڈیمرٹی میدیدوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات میں تیزتر ترقی کو برقرار رکھا جارہا ہے۔کچھ عرصے قبل د ونوں ممالک کے صدور نے چوتھے مشرقی اقتصادی فورم کے دوران ایک کامیاب ملاقات کی تھی۔چین کی خواہش ہے کہ روس کے ساتھ جامع اسٹر رابطوں کو مضبوط بنایا جائے ۔مفادات کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کے باعث چین اور روس کے دو طرفہ اقتصادی تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

شیئر: