Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ میں نیا فارورڈ بلاک بنے گا؟

لاہور... وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کو چاہیے کہ اپنی قیادت تبدیل کر لے ۔اس میں نیا فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کو صاف اور شفاف انتخابات لڑنے کی عادت نہیں ۔ اس لئے دھاندلی کا شور مچارہے ہیں ۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نہ صرف اپنی خالی کر دہ نشستوںپر کامیابی حاصل کر ےگی بلکہ مخالفین کی نشستیں بھی جیت کر کلین سویپ کر ے گی ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی وزیر اعظم سے کو ئی سرزنش نہیں ہو ئی یہ غلط خبر تھی 2نجی ٹی وی چینلز نے معافی مانگی ہے ۔نیب آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے ۔قوم کو پانچ سال بعد خوشحال اور مستحکم ملک دے کر جائیں گے ۔پاکستان درست سمت میں جارہا ہے ۔جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مڈل کلاس کی حکومت ہے ۔مڈل کلاس ہی حالات ٹھیک کرتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے قرضہ لیا تو حالات ٹھیک کریں گے اورقرضے واپس بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن ہے ۔اس حوالے سے پارلیمنٹ میںایک قرار دادجمع کروائی ہے ۔امید ہے جلد اس پر کمیٹی بنائی جائے گی جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناممکن کو ممکن کر دکھانا عمران خان کی عادت ہے ۔انہوں نے پہلے شوکت خانم اسپتال بنایا ، پھر نمل یو نیورسٹی بنائی، ملک کے وزیر اعظم بنے ۔اب پاکستان میں 50لاکھ گھر وںکا منصوبہ بھی مکمل کرکے دکھائیں گے ۔

شیئر: