مادھوری کی آن لائن ڈانس اکیڈمی
بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے آن لائن ڈانس اکیڈمی ”ڈانس ود مادھوری“ متعارف کرا دی جہاں صارفین کو گربا ڈانس سیکھنے کی تربیت دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ مادھوری کاکہنا ہے کہ ڈانس زندگی کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ڈانس اکیڈمی میں صارفین کو گربا کوچنگ کلاسز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام صارفین پر زور دیتی ہوں کہ وہ اس مقابلے میں حصہ لیں۔ جیتنے والوں کو میری ٹیم کے معروف کوریوگرافر کروتی مہیش ڈانس کی تربیت دیں گے۔