مکہ مکرمہ ۔۔۔سعودی عرب نے خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ تحقیقی مقالے اور کتابیں جاری کیں ۔پوری دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کا نمبر43واں اور خلیجی ممالک کی سطح پر پہلا ہے ۔ سعودی عرب نے 1996ء اور 2015ء کے دوران 155ہزار تحقیقی کتابیں اور مقالے شائع کرائے ۔ متحدہ عرب امارات کا عالمی سطح پر 59واں ، کویت کا 71واں ، قطر کا 73واں ، عمان کا 81واں اور بحرین کا 111واں ہے ۔