ریاض ۔۔۔سعودی دفتر خارجہ نے افغانستان کے شمال مشرقی علاقے تہار میں انتخابی اجلاس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔ اس حملے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ۔ سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ سعودی عرب دہشتگرد ی اور تخریب کاری کے ہر عمل کو مسترد کرتا ہے اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ ہے ۔ سعودی عہدیدار نے مذکورہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے اعزائ، افغان عوام اور حکومت سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی ۔