قائد لیگ کے مونس الہی اور چوہدری سالک کامیاب
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
لاہور... ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق این اے 69 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے مونس الہیٰ 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے عمران ظفر19 ہزار867ووٹ لے سکے۔این اے 65 چکوال کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک 98 ہزار 364ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 81 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 131 لاہور میںمسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق آگے ہیں۔تحریک انصاف ہمایوں اختر خان دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 124 میںمسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی سبقت لئے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان پیچھے ہیں۔