عوام نے حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا،شاہد خاقان
لاہور ... سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این اے 124 کی عوام نے مسلم لیگ (ن)سے اپنی محبت ثابت کر دی اور حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ۔ ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان کم ہوتا ہے۔ اس کے باوجود مسلم لیگ (ن)نے پی ٹی آئی سے د گنا زیادہ ووٹ لئے۔ عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ۔عمران خان چور دروازے سے حکومت میں آئے اور وزیر اعظم بننے ،اس حلقے کے ووٹرز نے ثابت کیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں ۔مجھے اس حلقے سے اپنی جیت پر کبھی کوئی شک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد یہ تھا کہ جو بھی حکومت کے خلاف جائے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا، جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کر لے گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔یہاں سے الیکشن لڑنے کی ذمہ داری نواز شریف نے دی تھی۔ آنے والے5 سالوں میں آپ کے درمیان رہو ںگا۔انہوںنے کہاکہ کوشش کرو ںگا کہ اسمبلی میں آپ کی موثر نمائندگی کر سکوں۔ہم نے محنت کرنی ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتا ۔ اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہو گا۔