شاہ سلمان کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ شاہ سلمان نے ترک صدر کا سعودی عرب کی تجویز پرسعودی شہری جمال خاشقجی کی گمشدگی کا سراغ لگانے کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم تشکیل دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری طرف ترک صدر سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سراہا۔