Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین بریڈمین ظہیر عباس عارضہ قلب میں مبتلا

کراچی:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور عظیم بلے باز ظہیرعباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ ظہیر عباس کو دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی اور ان کے دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔ بعدازاں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ظہیر عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ 71 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دل میں تکلیف کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بلا تاخیر انجیوگرافی کا فیصلہ کیا کیونکہ دل کی شریانیں بند ہوچکی تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت میں بدستور بہتری آرہی ہے۔ظہیر عباس کے بھائی نے ایشین بریڈمین کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔یاد رہے کہ ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔  44.79 کی اوسط سے 5 ہزار 62 رنز اسکور کئے جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: