Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل متعارف‎

گوگل کمپنی کی جانب سے پکسل سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ نئے اسمارٹ فونز کو گوگل پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل نام دیا گیا ہے۔پکسل تھری ایکس ایل میں 6.3 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ فون کے پشت پر 12 میگاپکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 128 جی بی تک ڈیٹا اسٹور کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اسمارٹ فون میں جہاں پچھلے پکسل فونز کی نسبت زیادہ بہتری لائی گئی ہے وہیں اس میں خصوصی طور پر کال کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسی کی کال آنے کے وقت اگر اسکرین بٹن پریس کیا جائے تو کالر کو آپ کی آواز صاف سنائی دے گی، اس کے لیے آپ کو فون خود سے قریب کرنے کی ضرورت نہیں۔ پکسل ایکس ایل کی قیمت 850 ڈالر  جب کہ پکسل کی قیمت 650 ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کی یہ دونوں نئے فون دو مہینے پہلے لیک ہو کر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پہنچ گئے تھے۔
 

شیئر: