Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کابینہ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

لکھنؤ۔۔۔۔گنگا جمنا کے سنگم پر آباد اتر پردیش کے تاریخی شہر الہ آباد کواب ’’پریاگ راج‘‘کے نام سے جانا جائیگا۔ منگل کو یوپی کابینہ کے اجلاس میں الہ آباد کا نام بدل کر ’’پریاگ راج‘‘ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔طویل عرصے مقامی ہندو رہنما ؤں اورسادھوؤں کا مطالبہ تھا کہ الہ آباد کا نام تبدیل کیا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ مذہبی اور عوامی رہنماؤں نے شہر کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔وزیر اعلی نے الہ آباد کا نام پریا گ راج کرنے کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ  جہاں 2دریا ؤں کا سنگم ہوتا ہے اسے پریاگ کہا جاتا ہے۔ ایسے عالم میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کرنا مناسب ہوگا۔منگل کو یوپی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی دستاویز پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہر تصدیق ثبت کردی۔انہوں نے واضح کیا کہ اب آئندہ کمبھ میلے سے قبل ہی اس شہر کا نام پریاگ راج کردیا جائیگا۔اس کی اطلاع اترپردیش حکومت کے وزیر سدھارتھ ناتھ نے دی۔
مزید پڑھیں:- - - -تیل کی قیمتوں میں اضافےسے عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے، مودی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: