Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مخالف مہم قطر اور اخوان کی مشترکہ سازش کیسے؟

ریاض ۔۔مشہور امریکی ویب سائٹ’’ فرنٹ بیک میگزین ‘‘نے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب کی تصویر مسخ کرنے کیلئے جاری پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے قطر اور الاخوان المسلمون کی سازش ہے ۔ الجزیرہ چینل کے مالک قطر کے حکمراں ہیں ۔ یہی چینل سعودی عرب کے خلاف گھنائونی پروپیگنڈہ مہم کے سرغنے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے واقعہ سے انتہا درجے غیر اخلاقی فائدہ اٹھایا گیا۔ امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ الجزیرہ اور قطر کے حمایت یافتہ دیگر چینلز نے منظم تشہیری مہم میں حصہ لیا اور الاخوان جیسی شدت پسند تنظیموں سے جانبداری برتی ۔امریکی ویب سائٹ نے توجہ دلائی کہ الجزیرہ اور اس سے منسلک ابلاغی ذرائع کی جانبداری کا ایک بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ ترکی میں دسیوں ہزار افراد گرفتار کئے گئے تھے ۔ ان میں صحافی ، سیاستداں اور اپوزیشن رہنما شامل تھے ۔ ان پر جبروتشدد بھی کیا گیا تاہم الجزیرہ اور اس کے ہمنوا ابلاغی اداروں نے اس پرکسی بھی قسم کی برہمی کا اظہار نہیں کیا۔

شیئر: