Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم دنیا آسٹریلیا پر برہم

رام اللہ ۔۔۔عرب اور مسلم ممالک نے سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا عندیہ دینے پر آسٹریلیا کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر دیا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اعلان کیاتھا کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے امکان کا جائزہ لیں گے ۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جکارتہ میں انڈونیشی وزیر خارجہ کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ آسٹریلیا بین الاقوامی قانون اور عالمی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی طرف چل کھڑا ہوا ہے ۔ وہ ایسا کر کے دنیا بھر کے ممالک خصوصاً عالم عرب اور اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو دائو پر لگا دیں گے ۔ فلسطینی موقف کی فوری حمایت مصر اور انڈونیشیا نے کر دی ۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم کے حریفوں کا کہنا ہے کہ انہوں مذکورہ بیان یہودیوں کے ووٹ حاصل کرنے کے چکر میں دیا ہے ۔ 

شیئر: