Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: ہیرا گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹردھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد۔۔۔۔معروف تاجراورہیرا گولڈ کی چیئرمین ڈاکٹرنوہیرا کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ حیدرآباد کی پولیس نے ہیراگروپ آف کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹراورمہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی صدر کودہلی میں گرفتارکیا۔حیدرآباد سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ پرمختلف اسکیموں کے نام پرعوام کو دھوکہ دینے کے الزامات عائد کئے گئے جو صحیح ثابت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مختلف بینکوں میں 160 اکاؤنٹ موجود ہیں۔واضح ہو کہ حیدرآباد کے سماجی کارکن الیاس شمسی نے گزشتہ ایک سال سے ڈاکٹرنوہیرا شیخ کیخلاف تحریک چھیڑرکھی تھی۔انہوں نے کہاکہ نوہیرا شیخ پربھروسہ کرتے ہوئے ملک کے لاکھوں لوگوں نے کروڑوں روپے جمع کرائے تھے۔ مسلمانوں میں یہ بات عام کی تھی کہ وہ اسلامی نظام کے مطابق کاروبار کرتی ہیں۔ نوہیرا شیخ نے خود کو ایک عالمہ کے طورپرپیش کیا اوراس کے بعد انہوں نے لوگوں کا اعتمادحاصل کیا تاہم گزشتہ 2سالوں سے بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ بھی اسٹیج پر مختلف پروگراموں میں نظر آنے لگی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا قیام کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:- - - -12خواتین صحافیوں نے لگایا ایم جے اکبر پرزیادتی کا الزام
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: