Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان امن واستحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔تکالیف برداشت کرنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مضبوط قوم بن کر ابھری۔ قبائلیوں کے تعاون شہدا و غازیوں کی قربانیوں‘ قوم کے جذبہ ایثار اور حمایت سے جنگ جیتے۔ آرمی چیف سرکاری دورے پر اٹلی پہنچنے پر ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں ۔ دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اطالوی دفاعی حکام نے استفسار کیا کہ دہست گردی کے خلاف کامیابی کیلئے کیا فارمولا استعمال کیا جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ قوم کی قربانیوں اور حمایت سے دہشت گردی کو شکست دی جبکہ قبائلیوں کے تعاون‘ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں سے دہشت گردی کو ہرانے میں کامیاب ہوئے ۔ اطالوی دفاعی حکام نے کہا کہ پاکستان تابناک مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ 

شیئر: