آئرن کو استعمال کرنے کی بنیادی ٹپس
عام طور پر خواتین آئرن کو بالوں پراوپر سے نیچے کےجانب پھیرتی ہیں جس سے بال بالکل ہی دبے ہوئے اور پتلے نظر آنے لگتے ہیں . اس سے بچنے کے لیے آپ اگر آئرن کو نیچے سے اوپر کی جانب یعنی سروں سے جڑوں کی جانب پھیریں گی تو بال والیم میں زیادہ اور جاندار نظر آئیں گے .
بالوں کو آئرن کرنے سے پہلے انہیں برش ضرور کریں . اس سےبال جلدی سیدھے ہو جائیں گے اور آپ ایک ہی حصے کو بار بار آئرن کرنے کی کوفت سے بچ جائیں گے .
آئرن کے بعد بالوں کو ٹھنڈا ہونے دیں . عام طور پر خواتین بالوں کو گرم آئرن سے سیدھا کرنے کے بعد فوراً پونی ٹیل یا کلپ سے باندھ لیتی ہیں تاکہ بال بکھریں نہیں . ایسا کرنا بالوں کے لیے مفید نہیں ہے . اس لیے ضروری ہے کہ بالوں کوٹھنڈی ہوا سے ٹھنڈا کریں تاکہ بالوں کوزیادہ آسانی سے سیٹ کیا جا سکے .
آئرن کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں . بالوں پر ہیٹ سے بچاؤ کے لیے اسپرے لگانے کے بعد جب آئرن کو بالوں پر استعمال کیا جاتا ہے تو وہ آئرن کی سطح پر جم جاتا ہے . اس سے آئرن کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور بال اچھی طرح سیدھے نہیں ہوتے . اس لیے ضروری ہےکہ آئرن کو ہر استعمال کے بعد صاف کر کے رکھا جائے .