ورلڈ فٹبال چیمپیئن فرانس نے جرمنی کو1-2سے ہرادیا
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
پیرس:میزبان اور ورلڈ چیمپیئن فرانس نے جرمنی کو برتری حاصل ہونے کے باوجود 1-2سے شکست دے کر ہوم گراونڈ پر ہونے والا میچ جیت لیا۔ دونوں گول اینتون گریزمان نے میچ کے دوسرے ہاف میںاسکور کئے ۔ جرمنی کا گول ٹونی کروس نے پہلے ہاف کے دوران میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد پنالٹی پر اسکور کیا تھا۔ برتری حاصل کرنے کے بعد جرمن ٹیم نے دفاعی کھیل کو مظاہرہ شروع کردیا تھا اور فرانس کے کھلاڑی کوشش کے باوجود اس کے دفاع میں کوئی رخنہ نہیں ڈال پائے تھے۔دوسرے ہاف میں اینتون گریزمان نے ہیڈ کے ذریعے گول کرتے ہوئے میچ برابر کردیا۔اس کے بعد جرمن کھلاڑی کی جانب سے کئے والے فاﺅل نے فرانس کو پنالٹی کک دلائی جس پر گریزمان نے دوسرا گول کرکے فرانس کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک بر قرار رہی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں